111

چیئرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق کی خدمات

ملکی ترقی میں کردار کرنے میں ریاست کے زیر انتظام اداروں کا ہوتا ہے کسی بھی ملک کی و اسکی عزت توقیر میں جہاں اضافے کا سبب بننے والے ڈاکٹر انجینئر پروفیسر اساتذہ قانون دان سائنسدان کسان مزدور ہوتے ہیں وہاں اس ملک کے ان باسیوں کا بھی خصوصی کردار شامل ہوتا ہے جو کسی دوسرے ملک میں رہ کر اپنا نام مقام بناتے ہیں بیرون ملک میں کاروبار و کام کے سبب قیام کرنے والوں کو اورسیز کے نام پکارا جاتا ہے پاکستان میں اورسیز پاکستانیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو عرب و یورپی ممالک میں حصول روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں ارض پاک کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار انمول رہا ہے

ملک میں جب بھی اقتصادی بحران سر اٹھانے لگتا ہے تو حکومتی سطح پر اوورسیز پاکستانیوں کو مدد کے لئے پکارا جاتا ہے پاکستان پر جب ایٹمی دھماکوں کے تجربات کے سبب اقتصادی پابندیاں لگائی گئی تو ملک کو سہارا دینے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالروں سے پاکستانی بینک بھر دیئے جس سے ملکی اقتصادی حالات بہتر رہے۔ ہر دور حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کے اندر درپیش مسائل کے حل کے لئے بڑے بڑے اعلانات و دعویٰ کئے مگر ان اعلانات پر عمل درآمد کروانے میں سنجیدگی نہیں دکھائی گئی جس سبب ملک کے اندر سرمایہ کاری کرنے و ماہانہ کروڑوں اربوں روپے غیر ملکی کرنسی کی صورت میں بھیجنے والے اوورسیز پاکستانی کو درپیش مسائل میں کمی نہیں ا سکی جس پر کسی اور آرٹیکل میں تفصیل سے لکھوں گا میں آج عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے میں اوورسیز پاکستانی کے کردار کو احاطہ قلم لانا چاہتا ہوں جو دریافت غیر میں رہ کر بھی اپنے وطن اپنے علاقے اپنے قصبے کے باسیوں کا معیار زندگی بلند کرنے کی فکر و انکو درپیش مسائل کے حل کیلئے مصروف عمل دکھائی دیتا ہے

تحصیل گوجرخان سے تعلق رکھنے والے اورسیز پاکستانیوں نے اپنی محنت لگن قابلیت و جہدد مسلسل کے سبب دنیا بھر میں اپنا و ملک کا نام روشن کیا ہے انہی ناموں میں اک نام گوجر خان کے علاقے بیول سے تعلق رکھنے والی شخصیت اشتیاق چوہدری کا ہے جنھوں نے علاقائی ترقی کیلئے میگا منصوبوں کا اجراء کروایا علاقے میں طبعی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بیول انٹرنیشنل ہسپتال کا ایک پروجیکٹ دیابطور سماجی و کاروباری شخصیت متعدد ایوارڈ حاصل کئے اب برطانیہ میں انکی خدمات امن و بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھانے پر نے انھیں امن ایوارڈ سے نوازہ ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ خطہ پوٹھوہار کے لئے بھی منفرد اعزاز ہے موجودہ ملکی اقتصادی صورتحال و عدم استحکام کی فضا میں جب پاکستان کی کاروباری شخصیات و سرمایہ کار اپنی جمع پونجی یورپی و عرب ممالک میں منتقل کرنے میں مگن ہیں عدم یقینی کی فضا و مایوسی کے بادل چھائے ہوئے ہیں ان تمام حالات کے باوجود اشتیاق چوہدری نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اپنے علاقے کے باسیوں کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے ہی علاقے بیول میں ایک میگا منصوبے کا اجراء کیا ہے

جس کی تکمیل سے نہ صرف مقامی سینکڑوں خاندانوں کو روزگار ملے گا بلکے ملک میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ کا سبب بنے گا جس طرح انھوں نے برطانیہ سے اپنا سرمایہ پاکستان منتقل کرنے کی عملی مثال پیش کی ہے علاقے میں میگا منصوبے کی بنیاد رکھ کر دیگر اورسیز پاکستانیوں کو بھی اسکی تلقین کرنی چاہیے اورسیز پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے حکومتی و ریاستی سطح پر بڑے فیصلوں کی ضرورت ہے ائیر پورٹ سے گھر آتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹ لیا جاتا ہے

اس معاملے پر بحیثیت چیئرمین OPL اشتیاق چوہدری نے وفاقی و صوبائی سطح پر اٹھا آر پی او و سی پی او راولپنڈی پولیس سے بھی ملاقاتیں کئی مگر پولیس چند دن متحرک رہنے کے بعد پھر روایتی انداز اختیار کر لیتی ہے جس سبب ان واقعات میں کمی نہیں ہو سکی۔چیئرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری نے کورونا وائرس کے دوران جاری کاروباری پابندیوں کے دوران علاقے میں سفید پوش خاندانوں تک راشن کی فری فراہمی کے متعدد پروگراموں کو شروع کیا جس سے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں آئیں موجودہ حکومت بھی ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اوورسیز پاکستانیوں کی طرف دیکھ رہی ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں انکی بروقت راہنمائی و درپیش مسلے کے حل کے لئے خصوصی ہیلپ لائن متعارف کروائی جائے ملکی و علاقائی ترقی میں کردار ادا کرنے والوں کی فہرست میں چیئرمین OPL اشتیاق چوہدری کا نام بھی ضرور لکھا جائے گا ایسی سوچ و دھرتی ماں سے محبت و علاقائی ترقی میں کردار ادا کرنے والوں کی خدمات کردار کو نظر انداز نہ کیا جائے انکی مشاورت سے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پروگرام کو مرتب کیا جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں