106

چکوال،نامعلوم افراد نے مزار میں واقع قبرکو کھود ڈالا

چکوال (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چکوال کے نواحی علاقہ ملہال مغلاں میں واقع دربار میں دولت کے پجاریوں نے خزانے کی تلاش میں مزار کو کھود ڈالا۔ نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں دربار میں واقع مزار کو خزانہ حاصل کرنے کی لالچ میں کھودا، اور خزانہ نہ ملنے پر قبر کی مٹی کو قبر سے باہر ہی چھوڑ کر چلے گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر اہل علاقہ و عقیدت مندوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، اور انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شرپسند افراد کے خلاف قبر کی بےحرمتی کرنے پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد خزانے کی تلاش میں آئے تھے جس کی تفتیش جاری ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں