90

چوہدری نثار علی خان کی انتخابی حکمت عملی اور درپیش چیلنج

عرفان راجہ‘ چونترہ
مسلم لیگ ن کے اہم راہنماچوہدری نثار علی خان ان دنوں عام انتخابات کی تیاری کے سلسلہ میں اپنے حلقوں کے دورں پر ہیں جہاں کبھی تو ان کی ان تقریبات کا رنگ عوامی اجتماعات تو کئی مقامات پر مشاورتی بیٹھک کا ہوتا ہے ان سیاسی اجتماعات کے دوران بار ہا وہ میڈیا سے اپیل کر چکے ہیں کہ وہ ان کی ایسی سرگرمیوں کو کور نہ کیا جائے جو ان کے اپنے حلقہ کے انتہائی نجی سطح کے امور سے متعلق ہوں اسی حکمت عملی کے تحت انہوں نے گزشتہ دنوں علاقہ چونترہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے مخصوص سپورٹرز سے آئیندہ الیکشن میں کامیابی کے لیے حکمتِ عملی پر ا ن سے رائے لی جبکہ ایسے افراد جن تک اس مشاورت کا بلاوا نہیں پہنچا یہ گلہ کرتے پائے گئے کہ چوہدری نثار کب آئے اور کب گئے کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوئی چوہدری صاحب حسبِ روایت علاقہ چونترہ میں تعمیر و ترقی کے اپنے منصوبوں کا زکر تفصیل سے کرتے ہیں اور اپنے مخالفین پر پارٹیاں بدلنے اور علاقہ کو نظرانداز کرنے کا الزام لگاتے ہیں نئی مردم شماری کے مطابق انتخابی حلقوں میں ردوبدل جس کے بارے میں شنید ہے کہ اس عمل سے راولپنڈی میں سب سے زیادہ چوہدری نثار علی خان کے دونوں حلقہء انتخاب ہی متاثر ہونگے کسی بھی متوقع صورتِ حال سے اپنے سپورٹر کو تیار رہنے کی ہدایت کی اسی دورہ میں انہوں نے پنڈوری آئل فیلڈ سے معتصل چار دیہات کو گیس فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیالیکن عوامی حلقے جوگیس کے معاملے میں اپنے حلقے کا موازنہ سابق وزیرِاعظم پرویزاشرف اورموجودہ وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ جنہوں نے چھوٹے چھوٹے دیہات تک گیس پہنچائی سے کرتے ہیں کو انتہائی ناکافی قرار دے کر پورے علاقہ چونتر کوگیس فراہمی کی توقع کر رہے تھے جبکہ ایک رائے یہ بھی پائی جاتی ہے کہ گیس کے معاملہ میں کلرسیداں اور ٹیکسلا کے بر عکس چونترہ جو چوہدری نثار کا آبائی علاقہ ہے ہر دور میں نظر انداز ہوا ہے چوہدری نثارکی ایک مشکل یہ بھی ہے کہ جن مضبوط روایتی حلیفوں کی مدد سے انہوں نے اپنی سیاست کا آغاز کیا تھا ان کی اکثریت ان کے والد کے سیاسی دور سے ان سے وابسطہ تھی ان میں سے کئی اس دارِفانی سے کوچ کر چکے ہیں اورکئی پیرانہ سالی کی وجہ سیاست کو خیرباد کہہ چکے ہیں اب ان کی اولادیں بھی اگرچہ چوہدری نثار ہی کے ہم قدم ہیں لیکن نئی نسل کو اب جنریشن گیپ کا سامناہے چوہدری نثار کو اپنے مخالفین پرہمیشہ سے جو برتری حاصل تھی وہ نہ صرف برقرار ہے بلکے کئی ایک پہلوں سے اب وہ مزید بڑ ھ گئی ہے چوہدری نثار کے مقابلے کے لیے اب تک جتنے بھی امیدوار آئے وہ چوہدری نثار کے لیے تر نوالہ ثابت ہوئے این اے ترپن مین خان سرور خان کسی حد تک چوہدری نثار کو ٹف ٹائم دیتے رہے ہیں لیکن این اے باون میں تحریکِ انصاف کے امیدواراجمل صابر راجہ اپنی مقدور بھر کوشش کے باوجود چوہدری نثار کو واضح چیلنج دینے میں کامیاب نظر نہیں آتے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں