245

چوکپنڈوڑی جرگے کے دوران چھریاں چل گئیں،6 افراد زخمی

چوک پنڈوڑی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چوک پنڈوڑی کے نواحی گاؤں گنگوٹھی میں زمین کے تنازعہ پرجرگہ کے دوران چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دونوں طرف سے مجموعی طور پردو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں

سے تین افراد کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث انہیں راولپنڈی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے.زخمی ہونے والوں میں محمد نوید, محمد نذیر, محمد یونس, انسہ بی بی, خورشید بی بی اور محمد ظہیر شامل ہیں جن میں سے محمد نوید,محمد نذیر اور محمد یونس کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں