301

چوکپنڈوڑی‘بھٹہ خشت پر کام کرنیوالے جوانسالہ میاں بیوی قتل

چوک پنڈوڑی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چوک پنڈوڑی کے نواحی علاقہ میں قائم بھٹہ خشت پر مزدوری کرنے والے نوجوان میاں بیوی کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا،قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرسیداں کے چوک پنڈوڑی بھاٹہ روڈ پر عزیز پورگجراں کے نزدیک قائم بھٹہ خشت پر مزدوری کرنے والے میاں بیوی کو ہفتہ کی صبح قتل کر دیا گیا بھٹہ کے منشی ریاض کے مطابق مزدور صبح سویرے اپنے اپنے کام پر نکل جاتے ہیں صبح پانچ سب لوگ اپنے اپنے کام میں مصروف تھے کہ فائرنگ کی آواز آئی ہم سب بھٹہ کے قریب رہائش کی طرف بھاگے تو ہمیں دھول اڑاتی گاڑی نظر آئی مٹی زیادہ اڑنے کی وجہ سے گاڑی کو ہم پہچان نہ پائے کمرے میں جا کر دیکھا تو محمد سعید اور اس کی بیوی واصیہ بی بی کی نعشیں خون میں لت پت پڑی تھیں واقعہ ہوتے ہی پولیس کو اطلاع کر دی جنھوں نے ابتدائی کاروائی کے بعد نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کر دیا ہے مقتو ل محمد سعیداوراسکی بیوی واصیہ بی بی کا تعلق لنڈی کوتل سے ہے یہ دونوں میاں بیوی تقریبا پندرہ روز قبل ہمارے پاس کام کرنے آئے تھے اور یہ شام دونوں شام کے وقت ریت چھاننے کا کام کرتے تھے۔ ہفتہ سہ پہر تین بجے تک مقتولین کے ورثا ہسپتال نہیں پہنچے تھے جس کے بعد ہی مزید کاروائی کر کے نعشیں وارثان کے حوالے کی جائیں گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں