تھانہ کلر سیداں پولیس نے مکان کا مین گیٹ اکھاڑنے اور دیواریں گرا کر میٹریل چوری کرنے کے الزام میں دو خواتین سمیت 9افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔نرگس جان زوجہ بشارت حسین سکنہ ڈھوک چوہدری گوہر والی ٹکال نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مجھے میرے بھتیجے نازک محمود نے گزشتہ روز بذریعہ فون اطلاع دی کہ آپ کے گھر کا مین گیٹ اور دیواریں مسمیان مسعود احمد عرف مندری،محمد عدنان،محمد رضوان،مسماۃ رخسان کوثر،مسماۃ عروج اور چار کے قریب نامعلوم اشخاص توڑ رہے تھے۔جب میں موقع پر پہنچی تو ملزمان وہاں سے جا چکے تھے۔ مکان میں داخل ہو کر سامان چیک کیا تو 10/15ڈبے رنگ اور10 عددبوری سیمنٹ موجود نہ تھا جنہیں مذکورہ بالا ملزمان میرے مکان کا مین گیٹ اکھاڑ کر اور دیواریں گرا کر چوری کر کے لے گئے ہیں۔
