14اگست 1947کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی کوششیں رنگ لائیں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور ان کے جان نثار ساتھیوں نے اپنی جانی ،مالی اور ہر قسم کی قربانیاں دیں تب جا کر پاکستان معرض وجود میں آیا 1947میں14اگست کا دن بر صغیر کے مسلمانوں کیلئے عید کا دن تھا کیوں کہ مسلمانوں کو اپنی آنے والی زندگی اور آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن نظر آ رہا تھا ۔ آج پوری پاکستان قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریک انصاف آزادی کے ایک ایک کارکن کیلئے دعا گو ہے پاکستان کے قیام کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح کچھ زیادہ عرصہ اس دنیا میں نہیں رہ سکے اور اس جہاں سے کوچ کرگئے لیکن جتنا عرصہ بھی قائد اعظم محمد علی جناح حیات رہے انہوں نے نومولود پاکستان کیلئے ہمیشہ محنت ، دیانت داری اور میانہ روی کی پالیسیوں کو خود پر نافذ بھی کیا اور اپنے رفقاء کار کو بھی اس کا پابند بنایا ۔ آج ہم 14اگست 2016کی تیاریوں میں مصروف ہیں اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ہماری 14اگست کی تقریبات کے حوالے سے تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں 14اگست کو پورے ملک میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جائے گا یہ زندہ اور آزاد قوموں کا حق ہے لیکن چند گذارشات بحثیت پاکستانی اپنے سیاسی قائدین اور اپنی عوام سے کرنا چاہوں گا کیا آج ہماری سیاسی قیادت قائد اعظم کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہے میں سب سے پہلے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو مخاطب کروں گا کہ آپ بحثیت وزیر اعظم قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہوں اس ملک کی بھاگ دوڑ اللہ نے آپ کے ہاتھ میں دی ہے اور آج آپ تمام تر اختیارات رکھتے ہیں کوشش کریں قائد اعظم جس پاکستان کا خواب دیکھ رہے تھے اُس کو پورا کریں ملک میں عوام کی فلاح و بہبود صحت ،تعلیم اور دیگر شعبوں میں ایسی اصلاحات کا نفاذ کریں کہ قائد اعظم کی روح کو سکون دیجئے اس ملک میں بسنے عوام کو اچھی صحت تعلیم روزگار ان کی جان و مال کی حفاظت حکومت وقت کی ذمہ داری میں آتا ہے اس ملک کو اندھیروں سے نکالیں آج 21ویں صدی میں دنیا چاند اور ستاروں پر اپنے مسکن بنانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے اور ہم آج بھی انرجی بحران کا شکار ہیں خدارا قائد اعظم کے پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر کا م کریں 14اگست کو صرف نمودو نمائش اور تقریروں سے وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں میں پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں سے التماس کروں گا کہ 14اگست کو اس ملک کی تعمیر و ترقی میں ساتھ دینے کا عہد کریں آپ عہد کریں کہ پاکستان میں صرف اپنے اپنے اقتدار کی خاطر ایک دوسرے الزامات نہ لگائیں نہ لگائیں صرف کرسی کی خاطر دھرنے اور جلسے کرنے سے آپ کا ملک بہت نقصانات اٹھاتا ہے پاکستان کی مخلص اپوزیشن کو کہوں گا کہ آپ حکومت کی مثبت اصلاح کے لیے اپنا کردار ادا کریں حکومت کی اصلاح کے لیے ایس طریقہ کار اختیار کیا جائے جس سے پاکستان یا پاکستانی اداروں کا نقصان نہ ہو قابل افسوس پہلو یہ ہے کہ ہم عوام آج تک خود اپنے ملک سے مخلص نہیں ہو سکے وطن سے محبت اور اخلاص کا تقاضا ہے کہ ہر آدمی اپنے حسے کا کام اپنی دیانت داری اور ایمانداری سے سر انجام دے ہم سب ایک دوسرے پر بہت زیادہ تنقید کرتے ہیں کیوں کہ دنیا کا آسان ترین کام تنقید کرنا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہوں گا کہ اس حمام میں ہم سب ننگے ہیں ایک چپڑاسی سے 21ویں سکیل کے افسر تک ایک کونسلر سے ایک ایم این اے تک کوئی بھی وطن کی خاطر اپنے آپ کو بدلنے کی کوشش نہیں کرتا ہم سب کرپشن کی کسی نہ کسی حد تک ضرور ہیں 14اگست ایک دوستی کا دن ہے اس دن میں پاکستان کے ان محسنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو آج بھی سیاست دان ہیں فوجی افسر ہیں بیورو کریٹ ہیں مزدور ہیں یا کسی بھی تبقے سے منسلک ہیں پاکستانیت کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے جو آج بھی وطن عزیز کی خاطر اپنا سب کچھ لٹانے کیلئے تیار ہیں جو آج بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرت نشانہ بنا دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے میں سلام پیش کرتا ہوں اُن شہدا کو جو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن کی سر زمین کو سکون اور راحت مسیر کر گئے حکیم محمد سعید ، عبدالستار ایدھی اور ان جیسے تمام محب الوطن افراد کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے قائد اعظم محمد علی جناح کو اللہ کریم کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائیں وہ ایک زمین کا ایسا ٹکڑا ہمیں مہیا کر گئے ہیں جس پر ہم بحثیت مسلمان آزاد قوم فخر سے زندگی بسر کر سکتے ہیں میرے وطن کے مزدوروں ،سیاست دانوں ، فوجیوں اور تمام عوام ہم سب کی عزت اور مان صرف اور صرف پاکستان ہے اس ملک میں کرپشن اقربا پروری ،قتل و غارت اور ایسے گنوؤنے جرم کر کے اپنی آزاد ی کی تزلیل نہ کریں آج عہد کریں کہ ہم نے پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔{jcomments on}
170