چوآخالصہ: رکشہ پل سے نیچے گر گیا، ڈرائیور زخمی


چوآخالصہ میں ایک رکشہ پل سے نیچے گرنے کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مزید معلومات کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔