178

تحریک انصاف کا قافلہ پشاور موڑ پہنچ گیا اسلام آبادکی سیکورٹی فوج کے حوالے

تازہ ترین بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کا مطالبہ لیکر بشری بی بی اور امین گنڈا پور کی قیادت میں آنیوالا ہزاروں افراد کا قافلہ سرینگر ہائی وے پر پشاور موڑ کے مقام پر پہنچ گیا ہے جب کہ اسلام آباد میں ریجنر کے تین اہلکاروں کی شہادت کے بعد آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج کو طلب کرلیا گیا ہے جس نے ڈی چوک سمیت احساس مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے رات گئے وفاقی حکومت نے احتجاج اور دھرنا کے لیے مخصوص جگہ کی پیش کش کی تھی لیکن بشری بی بی ڈی چوک میں جانے کے لیے بضد رہی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے رکاوٹیں عبور

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان چونگی 26 پر چاروں طرف سے بڑی تعداد میں نکلے اور شدید نعرے بازی کی جبکہ اس دوران اسلام آباد پولیس کے اہلکار موقع سے غائب ہوگئے جبکہ رینجرز جوان تعینات رہے اور انہوں نے پوزیشن سنبھال لیں۔

کٹی پہاڑی پر موجود پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا جبکہ کارکنوں نے پولیس اہلکاروں سے شیلز اور گن بھی لے لیں، علی امین گنڈا پور نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو چھڑوایا۔قبل ازیں، غازی بروتھا پل پر پولیس کی جانب سے قافلے پر بدترین شیلنگ کی گئی۔ ہزارہ انٹر چینج پر عمر ایوب کے قافلے نے پنجاب پولیس کو پیچھے دھکیلا جس کے بعد علی امین ہزارہ ڈویژن کے قافلے کو پنجاب پولیس کے حصار سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

ہزارہ ڈویژن کے قافلے کے مرکزی قافلے میں شامل ہونے کے بعد 2 کلو میٹر تک گاڑیاں موجود ہیں۔ہزارہ موٹر وے پر پی ٹی آئی نے پولیس کو پسپا کر دیا، شدید پتھراؤ اور جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار زخمی جبکہ دو شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی ایس پی پیڑولنگ راولپنڈی چوہدری ذوالفقار، ڈی ایس پی پیڑولنگ جہلم شاہد گیلانی اور اے ایس آئی اٹک تبسم بھی شدید زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی چوہدری ذوالفقار کو کمر اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں۔

پشاور کی جانب سے آنے والے علی امین گنڈاپور کے قافلے کے شرکاء اور ہزارہ کی جانب سے آنے والے قافلے کے شرکاء نے ایک ساتھ پولیس پر ہلا بولا، پولیس کے پسپا ہوتے ہی قافلے کے شرکاء نے اسلام آباد کی جانب پیش قدمی شروع کر دی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں