154

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں آج ہونے والا احتجاج ملتوی کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں آج ہونے والا احتجاج ملتوی کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کا کہنا ہے کہ عدالت نے ہمیں پیر کے روز احتجاج کی اجازت دی ہے، ہم عدالتی احکامات کی تعمیل کریں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے آج اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ کو تحریک انصاف کے ساتھ 2 گھنٹوں میں مشاورت کا حکم دیا تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں