پیٹرول مہنگا،موٹر سائیکل والا 2200 روپے کیسے حاصل کرسکتا ہے؟

پشاور (پنڈی پوسٹ نیوز)پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد حکومت کے نئے پروگرام کے تحت ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالک کو 2200 روپے دینے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے صوبے کے تمام رجسٹرڈ موٹر سائیکل سواروں کے لیے خصوصی سبسڈی سکیم کا اعلان کر دیا۔پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں اس وقت تقریباً 14 سے 16 لاکھ رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں موجود ہیں۔

حکومت کے نئے پروگرام کے تحت ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالک کو 2200 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی، اس ریلیف پیکج کے تمام اخراجات صوبائی حکومت خود برداشت کرے گی۔

اگرچہ وزیراعلیٰ نے سبسڈی کی رقم کا اعلان کر دیا ہے، تاہم یہ رقم بائیک مالکان تک کیسے پہنچائی جائے گی (مثلاً بینک اکاؤنٹ یا احساس پروگرام کی طرز پر)، اس کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.