پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،نئی قیمتوں کا اطلاق

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل 280 روپے 86 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.