لاہور(نیٹ نیوز)مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی ہدایت پر پیف کے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن وؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک پارٹنر سکولوں کی اگست 2021 اور ستمبر2021کی پیمنٹس جاری ہو گئیں ہیں۔ ان پیمنٹس کے 1ارب 46کروڑ 5 لاکھ 66ہزار روپے کے چیکس ایم ڈی پیف کی جانب سے سائن ہو کر بنک میں جمع ہو گئے ہیں اور یہ پیمنٹس پیف پارٹنرز کو اُن کے اکاؤنٹس میں آج سے ملنا شروع ہو جائیں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ پیف انتظامیہ کی جانب سے پہلے مرحلے میں 3ہزار784پیف پارٹنر کو پیمنٹس جاری کر دی گئی ہیں۔ یہ پیمنٹس اُن سکول مالکان کو جاری کی گئیں ہیں جن کے سکولوں کی مانیٹرنگ کا عمل اگست، 2021سے4ستمبر، 2021 تک مکمل کر لیا گیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ کورونا وباء کے باعث سکولو ں میں بندش ہو نے کی وجہ سے 3ہزار261سکولوں کی مانیٹرنگ کا عمل رُک گیا تھا جن میں FASکے 1576، EVSکے669اور NSPکے1016سکول شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ایم ڈی پیف کی ہدایت پر ان سکولوں کی مانیٹرنگ تیزی سے کی جار ہی ہے اور مانیٹرنگ کا عمل مکمل ہو نے کے فوراً بعد مانیٹرنگ رپورٹس کی روشنی میں ان سکولوں کی فائلیں پروسس کر کے پیمنٹس جاری کر دی جائیں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ مانیٹرنگ کروانا پیف پارٹرنرز کے اپنے مفاد میں ہے اور معائدہ شراکت داری کی رو سے اور پیمنٹس کے حصول کے لیے سکولوں کی مانیٹرنگ کروانا بہت ضروری عمل ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ نئے داخلو ں کی مد میں 20فیصد بقایا جات فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام سے منسلک 732 سکولوں کو 72لاکھ10ہزار 836روپے اور نیو سکول پروگرام سے منسلک440سکولوں کو 38لاکھ 70ہزار286روپے پارٹنرز سکولوں کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر ہو چکے ہیں
134