مری(اویس الحق سے)دنیا کے نایاب اور لاتعداد خصوصیات پر مشتمل پھل ”ایوکیڈو“جس کی ملکہ کوہسار مری میں تیزی سے پیدوار بڑھ رہی ہے اس کو مزید ترقی دئی جانے کے سلسلے میں دوسرا سالانہ قومی میلہ برائے ایوکیڈو ہل فروٹ ریسرچ سب سینٹر – تریٹ مری میں منعقد کیا گیا۔
میلے میں کثیر تعداد میں ملک بھر سے لوگوں موجود تھے۔ سرکاری و غیر سرکاری افسران، سیاسی و سماجی شخصیات نے خاص طور پر شرکت کی۔اس
تقریب کے مہمان خصوصی گدی نشین بابا لعل شاہ قلندل بیبانیؒ پیر سید علی رضا شاہ کاظمی سوراسی سیداں تھے جبکہ ان کے ہمراہ شفاعت مقبول عباسی، پیپلز پارٹی کے رہنماء رخسار احمد عباسی انظار عباسی، حافظ طاہر و دیگر نے خاص شرکت کی۔
پیرسید رضا علی نے تمام سرکاری افسران و میزبانوں کو اس میلہ کے انعقاد اور کامیابی پر مبارک باد دی۔
ایوکیڈو ایک انتہائی قیمتی پھل ہے اور اس سے لا تعداد بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔ اس درخت کے بارے میں ماہرین نے شرکاء سے تفصیلی گفتگو کی۔ ایسے میں بتایا گیا کہ یہ موافق موسم اور علاقہ میں پھل پھول دے سکتا ہے۔ ہمیں اس پھل کی اہمیت کو جان کر اس پر توجہ دینا ہوگی تاکہ مری و گرد و نواح میں عام عوام اس پر محنت کر کے روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔