لاھور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں پٹواریوں کے غیر سرکارین عمارتوں میں دفتر بنانے اور پرائیویٹ شخص کو ملازم (منشی ) رکھنے پر پابندی عائد کر دی۔ خلاف ورزی پر مقدمات کے اندراج اور گرفتاریاں کرنے کی ہدایت ۔لاہور ہایئکورٹ کی طرف سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے کہ پٹواریوں کو غیر سرکاری عمارتوں میں دفتر بنانے اور پرائیویٹ شخص کو ملازم (منشی ) رکھنے کی اجازت نہ ہےلاہور ہایئکورٹ کی طرف سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، پنجاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مناسب اقدامات کرے کہ کسی بھی پرائیویٹ شخص کو پٹواری کے ساتھ کام کرنے کی اجازت یا محکمہ مال کے ریکارڈ تک رسائی حاصل نہ ہو۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ نجی عمارتوں میں پٹواریوں کے قائم کردہ دفاتر کو فوری طور پر سرکاری عمارتوں میں منتقل کیا جائے۔ لاہور ہایئکورٹ کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل ، اینٹی کرپشن ، پنجاب کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان پٹواریوں کے خلاف مناسب کارروائی شروع کرے جو مستقبل میں نجی افراد کی خدمات حاصل کرنے میں ملوث پائے جائیں۔
