247

پٹرولنگ پولیس کی کارروائی،5سماج دشمن گرفتار

راولپنڈ ی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری غیر قانونی اسلحہ و منشیات رکھنے والے5افراد گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ایس پی ریجن گلفام ناصر وڑانچ کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ آفیسر ز کی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ غوثیہ چوک شفیق الرحمن اے ایس آئی نے افضال ابحمد ولد محمد شہزادہ سے پسٹل 30 بور معہ 4ضرب روند برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا پٹرولنگ پوسٹ بھون فہیم اے ایس آئی نے مدبر حسین ولد سرفراز ا حمد سے 1 عدد پسٹل 9mmمعہ27 روند برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی اصغرسلطان ایس آئی نے ظہیر محمود ولد اللہ دتہ سے 2عدد بوتل شراب برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا کیا پٹرولنگ پوسٹ مسا کسوال عبد الصمد ایس آئی نے بھاری مقدار۔یں چرس برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور اسد اقبال اے ایس آئی نے ایک شخص سے پسٹل 9mm معہ17 روند برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں