گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کے انتخابات 2025-2026 کے نتائج کا اعلان چیئرمین الیکشن بورڈ محمد عرفان قریشی ایڈووکیٹ نے ممبران عمر وقاص بھٹی ایڈووکیٹ اور ملک افتخار اعوان ایڈووکیٹ کے ہمراہ پوٹھوہار پریس کلب میں کیا۔ الیکشن بورڈ کے مطابق تمام انتخابات خوش اسلوبی، مکمل شفافیت اور باہمی اتفاق رائے سے منعقد ہوئے۔
نتائج کے مطابق صدر شہزادہ ارباب اعجاز (روزنامہ نئی بات/ نیو ٹی وی)، جنرل سیکرٹری راجہ محمد اقبال (روزنامہ جناح)، سینئر نائب صدر راجہ ظفر اقبال بھٹی (روزنامہ کیپیٹل ٹائم)، نائب صدر رفعت محمود مرزا (علمی نظر), نائب صدر مرزا ندیم (انمول میڈیا گروپ/ امید سحر), فنانس سیکرٹری عامر نصیر قریشی (بیورو چیف خبریں)، انفارمیشن سیکرٹری قدیر خان (روزنامہ سماء)، ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری محمود صادق (روز میڈیا گروپ) جبکہ جائنٹ سیکرٹری ملک شاہذیب طارق (صدائے پوٹھوار/ ایس پی نیوز) منتخب ہوئے۔
ایگزیکٹو باڈی میں چوہدری فرزند علی (گوجرخان ٹائمز)، سینئر صحافی و سابق صدر احمد نواز کھوکھر (روزنامہ جنگ/ جیو نیوز)، سینئر صحافی و سابق صدر ملک عامر وزیر (روزنامہ نوائے وقت)، سینئر صحافی و سابق سینئر نائب صدر راجہ شفقت علی کیانی (این این آئی)، سینئر صحافی طلعت سیال (روزنامہ وقائع نگار)، سینئر صحافی و سابق جنرل سیکرٹری ذرین خان (روزنامہ اخبار حق)، سینئر صحافی و سابق نائب صدر ملک سلیم (روزنامہ کھرا سچ) اور سینئر صحافی چوہدری محبوب جٹ (پنڈی پوسٹ) شامل ہیں۔
نتائج کے اعلان کے موقع پر نو منتخب صدر شہزادہ ارباب اعجاز، چوہدری فرزند علی، منیر احمد ملہوترا، احمد نواز کھوکھر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوٹھوہار پریس کلب کی عزت و تکریم، صحافت کے وقار اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ آخر میں شرکاء نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔