گوجرخان ( نمائندہ پنڈی پوسٹ)نوجوان شاعر صحافی اوردوپوٹھوہاری کتابوں کے مرتب فیصل عرفان کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔نادرا نے اپنے ڈیٹا بیس میں”پوٹھوہاری“کوبطورزبان شامل کرلیا۔نادراڈیٹابیس میں پوٹھوہاری کاکوڈ نمبر36ہے۔فیصل عرفان گذشتہ کچھ عرصے سےقومی اخبارات اورسوشل میڈیا کے ذریعے پوٹھوہاری کے اندراج کے لیے تحریک چلاۓ ہوۓ تھے۔جس پر نوٹس لیتے ہوۓ چیئرمین نادراطارق ملک نے پوٹھوہاری کے بطورزبان اندراج کے لیے احکامات جاری کیے۔دنیا بھر میں مقیم پوٹھوہاری کمیونٹی،ادبی،سیاسی اورسماجی شخصیات نے چیٸرمین نادرا طارق ملک سے اظہار تشکر اورنوجوان شاعروصحافی فیصل عرفان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
194