117

پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،3گرفتار

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3کس منشیات فروش جہلم پولیس کی حراست میں،تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد شہباز عرف چٹوولد محمد اکرم ساکن محلہ اسلام پورہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے438 گرام ہیروئن برآمد،تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عاصم حسین عرف عاصوولد نجم حسین ساکن دکھن محلہ کالا گجراں جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 120گرام چرس برآمد،تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم قمر محمود ولد مشتاق احمد ساکن محلہ مغلاں سوہاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں