137

پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3منشیات فروش گرفتار کر لئے، قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل گوجرخان سید طاہر عباس کاظمی کی زیرنگرانی ایس ایچ او گوجرخان چوہدری بلاول حسین اور ٹیم نے منشیات فروشوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی، پولیس ترجمان کے مطابق ملزم عمران سے 1کلو 500گرام چرس، ملزم عبدالوہاب سے 1کلو 580گرام چرس، ملزم مہربان علی سے 1کلو 600گرام چرس برآمد کر لی گئی، چار کلو سے زائد منشیات کی قیمتوں لاکھوں روپے ہے، ملزمان کے خلاف 9c ایکٹ کے تحت مقدمات در ج کر لئے گئے، ایس ڈی پی او سرکل گوجرخان کا کہناتھا کہ سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان کو قرار واقعی سزا بھی دلوائیں گے، ایسے عناصر معاشرے کے نوجوانوں کی تباہی کا سبب بنتے ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں