131

پولیس چوکی قاضیاں کے زیرحراست ڈکیتی کا ملزم جانبحق۔پولیس نعش کو چھوڑ کر غائب

پولیس نے زیشان نامی لڑکا کو ڈکیتی کے کیس میں اٹھایا اس پے تشدد کیا لڑکے کی حالت خراب ہونے پے بیول انٹرنیشنل ہسپتال لیکر گئے لیکن ہسپتال والوں نے زیشان کو داخل نہ کیاجس کے بعد پولیس والے زیشان کو THQ گجرخان میں انٹری کراتے وقت بھاگ گئے
گوجر خان پولیس چوکی قاضیاں میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت پولیس شواہد کو دبانے میں ناکام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان میں صبح دس بجے قاضیاں پولیس چوکی کے ملازمین لاش لائے پیرا میڈیکل اسٹاف سے لاش کا فوری پوسٹ مارٹم کا اصرار پولیس ہسپتال میں موجود ڈیوٹی ڈاکٹر کو پوسٹ مارٹم کے لئے درکار کاغذات فراہم کرنے میں مسلسل التوا پر لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال گوجر خان کے ایم ایس ڈاکٹر سرمد کیانی نے GPC سے گفتگو میں کہا کہ پولیس کی طرف سے پوسٹ مارٹم کے لئے قواعد کے مطابق درکار کاغذات کی عدم فراہمی پر پوسٹ مارٹم نہیں کیا اب کیونکہ معاملہ پولیس کے زیر حراست اس ملزم کی ہلاکت کا ہے اس سبب اب لاش کا پوسٹ مارٹم سول ہسپتال راولپنڈی میں فل بورڈ کی زیر نگرانی ہو گا دن کو محرم الحرام کے لئے مرتب سیکورٹی پلان کے سبب لاش کو پنڈی ہسپتال پہنچانا ممکن نہیں تھا تاہم اب جلد ہی لاش کے پوسٹ مارٹم کے لئے اسے پنڈی ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا جائے گا پولیس افسران تاحال اس معاملے پر بات کرنے سے ہچکچاہٹ سے کام لے رہے ہیں تاحال پولیس حراست میں ہلاک ہونے والی کی تصویر و کس کیس کے سبب گرفتار کیا گیا تفصیلات جاری نہیں کی جا رہی ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں