بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والے پولیس اہلکاروں پر بھی جرمانے

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) وفاقی دارالحکومت میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور چالان ٹکٹ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 سے زائد پولیس اہلکاروں کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر چالان ٹکٹ جاری کئے گئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور اس کا اطلاق برابری کی بنیاد پر ہوگا۔ مستقبل میں بغیر ہیلمٹ کے پکڑے جانے والے پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی جائے گی۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.