مجھے پنڈی پوسٹ کا اعزازی رکن ہونے پر فخر ہے پنڈی پوسٹ راولپنڈی کے اردگرد کے علاقوں گاؤں‘دیہاتوں اور قصبوں کا واحد نمائندہ اخبار ہے اور یہ واحد ایک ایسا اخبار ہے جس کا علاقے کے بیشتر لوگوں کو انتظار رہتا ہے میں گذشتہ چھ سالوں سے اس کا حصہ ہوں اور اس کا ایک ادنیٰ سا حصہ ہونے پرمجھے بے انتہا فخر ہے اس کے کالم‘خبر یں‘بچوں کا رنگین ایڈیشن‘شعر وشاعری ہر ایک چیز نہایت ہی اعلیٰ ہے اتوار کو پنڈی پوسٹ پڑھنے کے بعد اگلے اتوار تک پنڈی پوسٹ کا شدت سے انتظار رہتا ہے ایسے حالات میں جب لوگ اپنی بات یا درخواست ارباب بست وکشاد تک پہنچانے کیلئے دفتروں کے چکر لگا لگا کر دلبرداشتہ ہو جایا کرتے ہیں تو مظلومی و محرومی اپنا مقدر سمجھ کر خاموشی اختیار کر لیتے ہیں اور ایسے حالات میں جب اہل قلم اپنے خیالات اور علاقے کے مسائل دوسروں تک پہنچانے کیلئے مارے مارے پھرتے رہتے ہیں ان حالات میں ایک شخص پنڈی پوسٹ کا علم اٹھائے لوگوں کی دہلیز پر آپہنچا اور خیالات اور مسائل کو الفاظ کے سانچے میں ڈھالنے کا موقع فراہم کیا سوچوں پر لگی مدغن کو دور کرکے ان کو آزادی دی اہل قلم کو فورم مہیا کیا اور ہر کسی کو پکارنے لگا کہ اپنی سوچوں کو اپنے اندر دبا کر نہ رہنے دو بلکہ پنڈی پوسٹ فورم سے دوسرے لوگوں تک پہنچاؤ اس کی آواز تھی کہ آؤمل کر اپنے مسائل‘آواز اور خیالات الفاظ کی شکل میں سب کہہ دو آج جس زبان کو جو چوہدری عبدالخطیب نے پنڈی پوسٹ کی شکل میں لوگوں کو دی دس سال مکمل ہو چکے ہیں یقینایہ آپ کی اور آپ کی ٹیم کی شبانہ روز محنتوں کا ثمر ہے کہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اللہ کی خاص رحمت اور کرم سے پوری ٹیم کی دن رات کی انتھک محنت اور آپ سب کے پیار اور دعاؤں کی وجہ سے آج پنڈی پوسٹ علاقے کے صف اول کے ہفت روزہ اخبارات میں تناوردرخت کی شکل اختیار کرلے گابلیک میلنگ سے پاک صحافت کرنے اور باکردار شخصیت کو سامنے لانے پر جناب چوہدری عبدالخطیب اور جملہ سٹاف کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے پنڈی پوسٹ کی دسویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں پنڈی پوسٹ کا نصب العین کاروبار نہیں بلکہ صحافت برائے خدمت کے اصولوں کو عملی جامہ پہنانا ہے اور یہ علاقہ پوٹھواری خبروں اور حالات حاضرہ سے باخبر رکھنے کیلئے ہر وقت اپ ڈیٹ ہوتا ہے پنڈی پوسٹ ابتدائی دس سنگ میل عبور کرکے اپنی اگلی منزل کی جانب رواں دواں ہے اور اس کا سہرا یقینا چوہدری عبدالخطیب چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ کو جاتا ہے پنڈی پوسٹ علاقہ کے ترجمان کے طور پر خطہ پوٹھوہار کا پہلا ہفت روزہ ہے جس میں علاقہ بھر کی خبریں اور سماجی‘سیاسی اور معاشی موضوعات پر دوسرے لوگوں سے موصول ہونے والی تحریریں‘نہایت ذمہ داری اور اہتمام سے شائع کرنے کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے جناب چیف ایڈیٹر چوہدری عبدالخطیب کی قیادت اور رہنمائی میں روز اول سے ہی ٹیم کے ارکان اپنی ذمہ داریاں خود سے نبھارہے ہیں اور اس کام کو مشن سمجھ کر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں پنڈی پوسٹ کو ملنے والی کامیابیاں ویسے ہی نہیں مل گئی ہیں بلکہ ان کا حصول انتھک محنت‘بے پناہ محبت اور بے مثال جدوجہد سے ممکن ہوا ہے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال‘بے لوث رہنمائی اور حوصلہ وعزم کے بغیر نہیں ہو سکتا تھا اور یہ فریضہ چیف ایڈیٹر جناب چوہدری عبدالخطیب نہایت احسن انداز میں نبھا رہے ہیں کارکنوں کی خبرگیری‘پشت پناہی اور حددرجہ عزت و احترام انہی کی شخصیت کا کارخانہ ہے با اخلاق سنجیدہ سلجھا ہوا نڈر اور بے باک صحافی استقامت‘تحمل‘بردباری اور سادگی کا پیکر انسان اور مسلمان پنڈی پوسٹ صحافت کے سفر کا چمکتا ہوا ستارہ صحافت انتہائی مقدس اور پاکیزہ
شعبہ ہے اور جناب چیف ایڈیٹر چوہدری عبدالخطیب نے اس شعبے کو چار چاند لگا دیئے ہیں ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا سب سے بڑا جہاد ہے اور عبدالخطیب اس فرض کو بخوبی نبھانے کا عزم و حوصلہ رکھتے ہیں اور میڈیا کی طاقت سے حکمرانوں کو عوامی مسائل حل کرنے پر مجبور کرتے ہیں اور بے لوث خدمت خلق اس کی اولین ترجیحات ہیں پنڈی پوسٹ کے چیف ایڈیٹر عبدالخطیب چوہدری اور تمام ٹیم نے جس خلوص اور محنت کا مظاہرہ کیا ہے اس کو الفاظ میں بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں یہ اخبار اپنی سنسنی خیزی کی وجہ سے نہیں بلکہ ٹھوس غیرجانبدار حقیقت اور سچائی پر مبنی پالیسی کی بدولت ترقی کی بلندیوں کی جانب تیز رفتاری سے گامزن ہے علاقہ کی صحافت کو سنسنی خیزی کی لعنت سے پاک رکھنے کا سہرا جناب چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ چوہدری عبدالخطیب اور ان کی ٹیم کے سر ہے اور معیاری صحافت کو فروغ دینے کیلئے پنڈی پوسٹ کی انفرادیت کو نہایت احسن طریقے سے برقرار رکھے ہوئے ہے دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ جناب چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ چوہدری عبدالخطیب اور ان کی ٹیم کو مزید حوصلہ اور عزم عطا فرمائے اور پنڈی پوسٹ کو مزید ترقیوں اور کامیابیوں پر گامزن کرے آمین
175