پروفیسر محمد حسین/یہ بات پورے وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ دنیا بھر میں صحافت کے علم سے دلچسپی میں اضافہ وہو رہا ہے اس عہد میں انسانی سرگرمیوں اور دلچسپیوں میں صحافت کا یقینا نہایت بنیادی کردار رہا ہے ہر طرف خبروں اور اطلاعات کا سمندر موجزن ہے اور پوری دنیا نے ایک عالمی کنبے اور عالمی گاوں کی صورت اختیار کر لی ہے فاصلے سمٹ گئے مئی 2012کو چوہدری عبدالخطیب نے پنڈی پوسٹ کے نام سے ایک اخبار شائع کرنا شروع کیا جس کا مقصد مظلوم عوام کی آواز کو برسر اقتدار طبقہ تک پہنچانا اور ان کی داد رسی کرنا تھا دور دراز علاقوں اور دیہاتوں سے خبریں اکٹھی کرنا جان جوکھوں کا کام تھا لیکن پنڈی پوسٹ کے چیف ایڈیٹر چوہدری عبدالخطیب نے اس مشکل اور کٹھن کام کے کرنے کا بیڑہ اٹھانے کا مصمم ارادہ کر لیا اور اس کام کو کر کے دکھا دیا اور ثابت کر دیا کہ اگر ہمت سے کام لیا جائے تو کوئی بھی کام مشکل نہیں ہے اور گزشتہ آٹھ سالوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں آج علاقے کا ہر فرد اس سے مستفید ہو رہا ہے پنڈی پوسٹ کی ان کامیابیوں پر چیف ایڈیٹر چوہدری عبدالخطیب اور ان کی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے اتنے قلیل عرصے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور امیں اپنے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں آج کل تو علاقے میں بہت سی اخبارات شائع ہو رہے ہیں لیکن پنڈی پوسٹ کا شمار صف اول میں کیا جاتا ہے ضلع راولپنڈی،اسلام آباد اور اردگرد کے علاقوں کے مسائل قومی سطح پر اجاگر کرنے میں یہ اخبار پیش پیش ہے اس میں چیف ایڈیٹر عبدالخطیب چوہدری اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک محنت مسلسل رابطوں اور معاشرتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا بہت عمل دخل ہے جناب چوہدری خطیب اور ان کی ٹیم نے صحافت کو عظمت و وقار بخشا ہے اور غیر جانبدارانہ صحافت کو فروغ دیا ہے اور صحافت برائے خدمت کا عملی نمونہ پیش کیا ہے پنڈی پوسٹ علاقہ بھر کے عوام کی دل کی آواز اور خطہ پوٹھوہار کا ترجمان بننے کی سعادت حاصل کر چکا ہے پنڈی پوسٹ کے چیف ایڈیٹر چوہدری عبدالخطیب ایک بے باک نڈر،سچے اور کھرے صحافی ہیں اور نہایت ہی ملنسار،مہمان نواز،ہنس مکھ،متوازی اور فہیم طبیعت کے مالک ہیں ان میں وسعت قلب اور وسعت نظر کی خصوصیات بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں انھیں ملکی و بین الاقوامی واقعات و حالات حاضرہ کے متعلق مسائل پر مکمل عبور حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ پنڈی پوسٹ ان کی نگرانی میں دل دگنی اور رات چگنی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ چوہدری عبدالخطیب اور ان کی ٹیم کو صحت و تندرستی اور طویل عمر عطا فرمائے تاکہ وہ اپنے ملک قوم اور علاقے کی خدمت کر سکیں۔آمین
168