276

پنشن کے معاملہ پر جلدنئی قانون سازی کرینگے،وزیرخزانہ

اسلام آباد(نمائندہ پندی پوسٹ) وفاقی وزیر خزانہ میاں محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پنشن ایک بم کی شکل اختیار کرچکی ہے اسے روکنا ہوگا۔سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ میاں محمد اورنگزیب نے وقفہ سوالات میں جوابات دیتے ہوئے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو کہا گیا ہے زرعی قرضوں سے متعلق بلوچستان پر توجہ دی جائے۔

کفایت شعاری اور رائٹ سائزنگ پر ڈاکٹر عشرت حسین نے پی ٹی آئی دور میں اچھا کام کیا، ڈاکٹر قیصر بنگالی،ڈاکٹر عشرت حسین کا شکر گزار ہوں انہوں نے بہت کام کیا، ڈاکٹر عشرت حسین کے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں، ہم نے 6 وزارتوں میں رائٹ سائزنگ پر کام کرلیا ہے اس پر قانون سازی کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنشن ایک بم کی شکل اختیار کرچکی ہے اسے روکنا ہوگا، پنشن اصلاحات کے لیے قانون سازی کرنا ہوگی، پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں