209

پنجاب یونیورسٹی میں گریجویٹ کالج کہوٹہ کو 50 اضافی نشستیں الاٹ

کہوٹہ ( عثمان مغل، نمائندہ پنڈی پوسٹ ) پروفیسر ڈاکٹر محمد شبیر راجہ پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کی کاوشیں رنگ لائیں۔پنجاب یونیورسٹی نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کو 50 اضافی نشستیں الاٹ کردیں۔

چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ درانی اپنی ٹیم جس میں پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید ، پروفیسر ڈاکٹر اصغر اقبال ،پروفیسر ڈاکٹر عاصم نعیم اور محمد جاوید شامل تھے کالج کا دورہ کیا ۔

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد شبیر راجہ نے پوری ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔اور کالج کے بنیادی ڈھانچے کے متعلق بریفنگ دی ۔کالج کے دورے کے موقع پہ یونیورسٹی آفیشلز نے کالج میں موجود سہولیات سے مطمئن ہو کر کالج کیلئے بی ایس کمپیوٹر سائنس میں مزید پچاس سیٹیں دینے کا اعلان کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں