لاہور(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعلی ٰمریم نواز نے پہلے ’ چیف منسٹر ڈائیلسز پروگرام کارڈ‘ کی منظوری دیدی،مریم نواز نے ڈائیلسز کے مریض کے علاج کے لئے فنڈز 10لاکھ تک بڑھا دیئے۔ملکی تاریخ کا پہلا ’ چیف منسٹر ڈائیلسز پروگرام کارڈ” وزیراعلی مریم نواز شریف نے منظوری دے دی,وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈائیلسز کے مریض کے علاج کے لئے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیئے.
پنجاب میں امراض گردہ میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے آٹھ لاکھ ڈائیلسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ وغیرہ کے لئے مختص کئے گئے،پنجاب میں مزید ڈائیلسز یونٹ قائم کرنے پر اصولی اتفاق ہوا، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلسز سینٹر میں ایس او پیز عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کوصوبہ بھر میں ڈائیلسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا۔
مریم نواز شریف کا کہناتھا کہ ڈائیلسز کے مریضوں میں ایڈز پھیلنا افسوسناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے،فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلسز رکنا افسوسناک ہے،جاری رہنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفننگ دی گئی کہ دیگر صوبوں کے مریض بھی مفت ڈائیلسز کی سہولت سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ پنجاب سے فری ادویات سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں میں جا رہی ہیں،
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، محکمہ صحت کی کارکردگی کے تعین کے لئے کے پی آئی مقرر کرنے پر اتفاق ہوا۔نواز شریف کینسر ہسپتال پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کی گئی اور ہیڈ مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی، پی آئی سی ٹو اورنواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی زیر تکمیل پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پی آئی سی ٹو کو سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنا نے کی ہدایت کی۔تفصیلات کےمطابق پنجاب میں ساڑھے 8لاکھ ڈائیلسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کے لئےمختص کئے گئے،مریم نواز نےڈائیلسز مریضوں کے لئےمفت ادویات اور ٹیسٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی،وزیر اعلیٰ پنجاب نےملتان میں ڈائیلسز مریضوں میں ایڈز پھیلنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔
مریم نواز شریف کا کہناتھا کہ امراض قلب کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی، آلات اور میڈیسن لائی جائیں،سپشلسٹ ڈاکٹرز کی جدید ترین ٹریننگ کرائی جائے، ماسٹر ٹرینر تعینات کئے جائیں۔
98