210

پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لانے کی تیاریاں مکمل

بلدیاتی ایکٹ 2019 اور بلدیاتی آرڈنینس 2022 کوضم کرکے پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لانے کی با قاعدہ حتمی شکل دے دی گئی،نئے بلدیاتی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کی حتمی منظوری ستمبر کے پہلے ہفتہ میں پنجاب اسمبلی سے حاصل کر کے اسے با قاعدہ لاگو کر دیا جائیگا، اس نئے بلدیاتی نظام کے تحت پنجاب میں 456 بلدیاتی ادارے ہوں گے، تحصیل کونسلیں ختم ہو جائیں گی۔ 11 میٹرو پولیٹن کارپوریشن، 25 ڈسٹرکٹ کونسل 175 میونسپل کمیٹیاں ہوں گی، میونسپل کمیٹیاں ضلع کونسل کے یونٹ بنادی جائیں گی اور آبادی کے تناسب سے شہری علاقوں میں نیبرھڈ کونسل دیہات میں ویلیج کونسلیں ہوں گی۔ یونین کونسل سسٹم ختم ہو جائے گا، لارڈ مئیر صرف لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا ہوگا۔ میٹرو پولیٹن میونسپل کار پوریشنز میں لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ، ساہیوال، گجرات اور سیالکوٹ شامل ہوں گی، انڈسٹریل زون ہونے کی وجہ سے گجرات اور سیالکوٹ کی بھی اپ گریڈیشن کر دی گئی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں