لاہور(سی این پی)پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے نچلی سطح پر بھی جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون میں تبدیلی کر دی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت نے پہلے میئر اور ضلع کونسل کی سطح پر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ نیبر ہڈ کونسل اور ویلیج کونسل میں بھی غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب ترمیم کے بعد اوپر اور نچلی سطح پر دونوں انتخابات جماعتی بنیادوں پر براہ راست ہوں گے۔
187