116

پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے11 مئی تک بندرکھنے کا اعلان

لاہور(پنڈی پوسٹ نیوز) سرحدوں پر کشیدگی آخر کار تعلیمی اداروں میں سرگرمیوں پر اثر انداز ہونے لگی۔ کشیدگی میں کمی نہ ہونے کے سبب آزاد کشمیر کے بعد پنجاب کی حکومت نے بھی کل سے تمام سکولوں، کالجوں اور یونی ورسٹیوں میں چھٹیاں کر دیں۔

آج پنجاب میں تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق کام ہوا۔جمعرات کی شام اعلان کیا گیا کہ کل سے اتوار 11 مئی تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں سکولوں کو 12 مئی تک چھٹیاں دے دی گئیں۔

اب سکول، کالج اور یونیورسٹیز 12 مئی کو کھلیں گے۔پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنت کے سیکرٹری نے آج بتایا ہے کہ دو دن کے لئے سکول بند کئے جا رہے ہیں۔چھٹیوں کے احکامات سکولوں کے سوواتھ کالجوں ور یونی ورسٹیوں کے لئے بھی ہیں،کل 9 اور 10 مئی کو سکول، کالج ، یونی ورسٹیز بند رہیں گے اور 11 مئی کو اتوار کی وجہ سے چھٹی ہو گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں