راولپنڈی(نیٹ نیوز) پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن اد ا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہےگورنر پنجاب کے حکم پر جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے نوٹیفیکیشن میں اس حوالے سے تمام امور وقت سے پہلے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گی ہےجب کہ عید قربان سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ، پنشن اور دیگر فنڈز جاری کردیے جائیں گے
215