134

پنجاب بھر میں تین دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)حکومت نے پنجاب نے تین دن کے لیے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔جمعے کو ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

۔محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پابندی کا اطلاق ہفتہ 23 نومبر سے سوموار 25 نومبر تک ہو گا۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق ’سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔‘

راولپنڈی انتظامیہ نے ٹریک کی بحالی کے باعث میٹرو بس سروس چار دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعے کو حکام نے بتایا کہ راولپنڈی میں 28 نومبر سے یکم دسمبر تک میٹرو بس سروس بند ہو گی

۔میٹروبس سروس صدر سٹیشن تا فیض آباد سٹیشن تک بند کی جائے گی، جبکہ فیض آباد سے پاکستان سیکریٹریٹ تک معمول کے مطابق چلے گی۔
دو دسمبر کے بعد میٹروبس سروس صدر سٹیشن سے پاکستان سیکریٹریٹ تک مکمل بحال کردی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں