111

پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے بند

بھارتی جارحیت کے پیش نظر آج (بدھ) وفاقی دارالحکومت اور پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے طلباء، اساتذہ اور عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔ راولپنڈی ہائیر ایجوکیشن بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے پیپرز اور میٹرک کے پریکٹیکلز منسوخ کر دیے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد اور اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی نجی و سرکاری ادارے بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ کل کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں