کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ میں کلرسیداں شہر کی شہری یوسیز کی تعداد دو سے بڑھا کر چار کردی گئی ہے جبکہ دیہی یوسیز کی تعداد دس سے بڑھا کر تیرہ کردی گئی ابادی کے اعتبار سے قانون گو مرکز چوآخالصہ میں ایک نئی یوسی قائم کی جائے گی اس وقت مقررہ ابادی سے یوسی چوآ خالصہ میں پانچ ہزار کنوہا میں چار ہزار اور منیاندہ میں تین ہزار کی ابادی مقررہ آبادیوں سے زیادہ ہے اس طرح یہاں بناہل یا ٹکال کے نام سے نئی یوسی قائم ہونے کے قومی امکانات ہیں جبکہ دو یوسیز قانون گو حلقہ کلرسیداں میں قائم ہوں گی جہاں یوسی گف کی ابادی تحصیل بھر میں سب سے زیادہ 28 ہزار افراد پر مشتمل ہے جبکہ یوسی بشندوٹ کی ابادی بھی 23 ہزار ہے لہذہ گف،بشندوٹ اور غزن اباد کانٹ چھانٹ کرکے دو نئی یوسیز قائم کی جائیں گی۔