قطر (پنڈی پوسٹ) فرسٹ سیکرٹری ٹو ایمبیسڈر چوھدری سلیمان آرائیں نے قطر میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر میں موجود ہر پاکستانی کی حوصلہ افزائی ہوگی اور بالخصوص کاروباری طبقہ کو مستحکم کریں گے۔ پاکستان ایمبیسی قطر میں ہونے والی اس ملاقات میں راجہ احتشام شاھد چیئرمین پٹھوار ڈلیوری سروسز ، حاجی احسان احمد چیئرمین سوزان گروپ آف کمپنیز، نادر بلوچ عین الرومئیسہ ٹریڈنگ اور متعدد دیگر کاروباری شخصیات شامل تھیں۔ چیئرمین پٹھوار ڈلیوری سروسز راجہ احتشام شاھد نے کہا کہ ہمیں اپنے مسائل و مشکلات کے حل کے حوالے سے اپنے پاکستانی سفارتخانے، محترم سفیر صاحب اور بالخصوص فرسٹ سیکرٹری ٹو ایمبیسڈر چوھدری سلیمان آرائیں صاحب سے مدد مسیحائی کی اُمید ہے اور تعاون کی توقع ہے