پنجاب،بورڈ امتحانات کے پریکٹیکل نمبرز کیلئے نیا نظام

لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز) پنجاب میں بورڈ امتحانات کے پریکٹیکل نمبر نئے نظام کے تحت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق طلبہ کے پریکٹیکل کےنمبرزاب دوحصوں میں تقسیم ہوں گے،تحریری حصہ براہ راست بورڈ کے سنٹرل مارکنگ سسٹم کے تحت چیک ہوگا جبکہ سنٹر میں موجود ممتحن صرف وائیوا اورعملی کارکردگی کےمحدودنمبر دے سکےگا، نئے نظام کو فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر کے پریکٹیکل امتحانات میں نافذ کیا جائے گا۔

حکام کےمطابق نئی پالیسی کا اطلاق پنجاب کےتمام تعلیمی بورڈز میں ہوگا۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے پریکٹیکل امتحانات میں شفافیت بڑھےگی اورطلبہ کونمبرزحاصل کرنے کے لیے حقیقی کارکردگی دکھانا ہوگی۔