لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ) چوہدری پرویزالہی نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا، وہ آج اپنے اراکین کے ساتھ تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے معاملے پر ق لیگ کی اکثریت نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی حامی بھر لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی پی ٹی آئی میں شمولیت کی حتمی منظوری دے گی، جس کے بعد مسلم لیگ ق آج با ضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرے گی۔چوہدری پرویزالہٰی کی زیرصدارت مسلم لیگ ق پنجاب کااجلاس آج ہوگا ، جس میں کامل علی آغا ،احمد خان بھٹی ،میاں منیر، میاں عمران مسعود ،حسین الہٰی شریک ہوں گے۔یاد رہے گذشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے چودھری پرویز الہی کو مسلم لیگ ق میں شمولیت کی دعوت بھی دی تھی۔بعد ازاں پرویزالہی کا کہنا تھا کہ عمران خان ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا کہہ رہے ہیں، مونس الہی بھی یہی چاہتے ہیں، آج میٹنگ رکھی ہے جس میں مزیدمشاورت کی جائے گی۔
90