سردارمارکیٹ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گورنمنٹ پرائمری سکول موہڑہ بھٹاں کو ایلمنٹری کا درجہ دیدیا گیا۔صوبائی حکومت نے انصاف آفٹر نون پروگرام کے تحت راولپنڈی کی یوسی مغل کے پرائمری سکول کو ایلمینٹری کا درجہ دینے کی منظوری دی ہے جس میں گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول موہڑہ بھٹاں کو ایلمنٹری کا درجہ دیدیا گیا ہے یہاں پر بعد از دوپہر درس و تدریس کے فرائض سرانجام دئیے جا سکیں گے اس کا مقصد بچوں کو دور دراز کے ہائی سکولوں کے سفر سے بچانا اور انہیں ایلمنٹری تک کی سہولت اپنے گھروں کے قریب مہیا کرنا ہے۔
217