141

پرائس مجسٹریٹ پرپھل خریداری کا بل ادا نہ کرنے کا الزام عائد ہوگیا

راولپنڈی (آصف شاہ پنڈی پوسٹ نیوز) کے نواحی علاقہ کلرسیداں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں تانیہ صفدرجنکی سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول ڈیوٹی تحصیل کلرسیداں کے علاقہ میں ہے انہوں نے اختیارات سے تجاوزکرتے ہوئے تحصیل وضلع راولپنڈی کے علاقے مانکیالہ سردار مارکیٹ میں گاڑی پر فروٹ فروخت کرنیوالوں پھل فروش پر جرمانہ کرنے کی کوشش کی تو دکاندار نے جرات کا کا
مظاہرہ کرتے ہوئے پرائس مجسٹریٹ کو کھری کھری سنادی

ایک تو اپ پھل کی خریداری پر قیمت بھی ادا نہیں کرتی ہیں اور دوسرا ہر تیسرے دن چالان کرنے پہنچ جاتی ہیں یہ سننے پر پرائس مجسٹریٹ کوئی جواب نہ دے سکی اور چالان کیے بغیر ہی نکل پڑی زرائع کے مطابق مزکورہ خاتون افسر کو تحصیل کلرسیداں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہیں جبکہ وہ راولپنڈی کی حدود میں دکانداروں کو جرمانے کرنے کی کوشش کررہی تھی ذاہد نامی دکاندار سے ریٹ لسٹ چیک نہ ہونے اورفروٹ مہنگا فروخت کرنے کے حوالہ سے بحث شروع ہوگی

جس مین میڈم تانیہ صفدر نے اسے قانونی کارروائی کی دھمکی دی جس پر دکاندار ذاہد نے نےکہا کہ آپ مجھے جرمانہ نہیں کرسکتی کیونکہ یہ ایریا آپکے ڈیوئی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا آپکی ڈیوٹی تحصیل کلرسیداں کی حدود میں ہے اور جہاں میں سبزی فروٹ فروخت کررہا ہوں یہ راولپنڈی کا علاقہ ہے جس پر مزکورہ افسرسیخ پاء ہوگِی اور کہا کہ میں تمھارے خلاف استغاثہ دونگی اور تمھیں کورٹ میں گھسیٹوں کی تمھیں میرے اختیارات ا اندازہ ہوجائیگا

اس حوالہ سے جب مزکورہ شہری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا تو اسکا کہنا تھا کہ مزکورہ افسر اکثر بیشتر اپنے علاقے کے علاوہ دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے راولپنڈی کی حدود میں کارروائیاں کرتی اس سے قبل وہ ہمیں جرمانہ کرچکی جو ہم نےجمع کروادیا تھا اس سارے کام میں میڈم کا ڈرائیور شامل ہے جو مقامی رہائشی ہے میڈم سے ملی بھگت سے انتقاما کارروائیاں کرواتا ہے

جب میڈم تانیہ سے موقف لیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ یہ الزام سراسر غلط ہے میں راولپنڈی سے واپس آرہی تھی تو اس گاڑی والے دیکھا قبل ازیں یہ کلرسیداں کی حدود میں مہنگا فروٹ فروخت کرنے سمیت وارنننگ دی تھی لیکن اسکا جوانسالہ بیٹا ہمیشہ بدتمزی کرتا ہے میں نے اسکی اس سے شکائیت کی تو انہوں نے جرمانے کی کہانی گھڑ لی زرائع کے مطابق مزکورہ میڈم انہی دکانداروں سے ڈیڈھ کلو آڑو لیکر گئی تھی جس کی اس نے پیمنٹ نہیں کی تھی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں