لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نےصوبہ بھرمیں پتنگ بازی اورپتنگ فروشی کیخلاف موثر کارروائی کی ہدایت کرتےہوئےکہا کہ انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں سخت ایکشن لیا جائے۔
صوبہ بھر کےپولیس افسران کو ہدایت میں آئی جی پنجاب کامزید کہنا تھاکہ کسی بھی جگہ پتنگ بازی برداشت نہ کی جائے ْپتنگ بازی اورپتنگ فروشی میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔ ڈرونز، سیف سٹی کیمروں اور دوربینوں کی مدد سے پتنگ بازی میں ملوث افراد کی مانیٹرنگ کی جائے۔
انہوں نےتمام آر پی اوز،سی پی اوز،ڈی پی اوزکوحکم دیا ہےکہ وہ انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدر آمد یقینی بنائیں،آئی جی پنجاب نےوالدین کوکہا ہےکہ وہ اپنے بچوں کو اس خونیں کھیل سے دور رکھیں،شہری کسی بھی مقام پرپتنگ بازی کی صورت میں ون فائیو پر اطلاع دیکر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق رواں سال لاہورسمیت صوبہ بھرمیں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر چھ ہزار سے زائد ملزمان گرفتارکیاگیا،ملزمان سےچار لاکھ سترہ ہزار ایک سو چوبیس پتنگیں،دس ہزار سات سو چونسٹھ ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔
صرف لاہورمیں بائیس سو اٹھائیس ملزمان گرفتار کیے گئے،ملزمان کےقبضہ سےدس ہزارچھ سو چورانوے پتنگیں اور تین ہزار نواسی ڈور چرخیاں برآمد ہوئیں۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.