کلرسیداں(راجہ غلام قنبر) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ کیوجہ سے ہنگامی اقدامات کیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چھٹیوں پر گئے تمام عملہ کو واپس بلالیا گیا جبکہ شعبہ حادثات کی ڈیوٹی کے لیئے اک اضافی ڈاکٹر تعینات کردیا گیا ہے۔
ہنگامی حالات کے لیئے ڈیوٹی روسٹرم جاری کردیا گیا ہے جبکہ لیڈیز ہیلتھ ورکرز کی بھی ہنگامی حالات میں دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے ان کا ڈیوٹی روسٹرم جاری کیا گیا ہے۔
سرکاری ایمبولینسوں کے علاؤہ ریسکیو 1122 کلرسیداں کی ذریعے پرائیویٹ ایمبولینس سروس کو بھی ہنگامی حالات میں استعمال کرنے کا طریقہ وضع کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ تحصیل کلرسیداں کی حدود آزاد کشمیر سے ملتی ہیں ایل او سی پر حملہ یا بین الااقوامی سرحد پر جنگ کیصورت میں ایم ایس ڈاکٹر عابدہ نے یہ خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔