پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کا یوتھ فیسٹیول

پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کا شمار ملک کی فعال ترین تنظیموں میں ہوتا ہے اور یہ گزشتہ نصف صدی سے زائد عرصے سے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مصروف عمل ہے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے اور با صلاحیت نوجوان اس سے بھر پور استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کی چیئرپرسن عفت رؤف نے جب سے اس تنظیم کی بھاگ دوڑ سنبھالی ہے اس میں ایک نیا جوش و جذبہ پیدا ہو گیا ہے۔ تنظیم کے صدر حافظ علی رضا اور جنرل سیکرٹری تمکنت رؤف نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس تنظیم کو ایک نمایاں مقام دلا دیا ہے اور اسے صحیح معنوں میں نوجوانوں کی تنظیم بنا دیا ہے۔
پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کا سالانہ یوتھ فیسٹیول 26-2025 اور تقریبِ تقسیمِ انعامات،جس کے مہمانان خصوصی APNEC کے چیئرمین محمد صدیق انظر اور سابق وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ ملک ارشد محمود تھے جبکہ سینٹ پال سکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شفقت حیات اور راجہ حبیب نے بطور مہمانان اعزاز شرکت کی۔ نوجوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کے زیر اہتمام سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں میں اعزازات تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی APNEC کے چیئرمین و معروف صحافی محمد صدیق انظر نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی خدمت کے لیے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں

۔پاکستان کو دنیا بھر میں ایک نمایاں مقام حاصل ہو گیا ہے اور پوری دنیا اپنے فیصلے پاکستان سے پوچھ کر کر رہی ہے سابق وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ ملک ارشد محمود نے کہا کہ پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم نوجوانوں کو سماجی خدمت کے مواقع فراہم کر رہا ہے جو قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیاں معاشرے میں امید اور ترقی کا پیغام دیتی ہیں۔الملک سرجیکل ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی خدمات نوجوانوں میں قیادت کی صلاحیتیں پیدا کرتی ہیں اور انہیں ذمہ دار شہری بننے میں مدد دیتی ہیں۔ انہوں نے فورم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کسی بھی معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار اہم ہوتا ہے

انجمن تاجران کے راجہ حبیب نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ سماجی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ورلڈ جرنلسٹ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ومعروف صحافی عابد مجید چوہدری نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور پاکستان یوتھ لیگ جیسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ خدمات معاشرتی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں
پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کی چیئرپرسن عفت رؤ ف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پاکستان یوتھ

لیگ والنٹیئر فورم کی ترجیح اول ہے ہم طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو مزید
نکھارتے ہیں سماجی روابط اور نوجوانوں کو بااعتماد بنانے کے لیے مکمل معاونت کرتے ہیں مقابلہ جات سے کے کر انعامات کے اختصاص تک ایک کوہ دشوار طے کرنا ہوتا ہے ہم تعلیمی اداروں سے رابطے میں رہتے ہیں سب سے پہلے بچے فورم سے میرٹ کی پیروی سیکھتے ہیں اسی بنیاد پر قوم کہ تشکیل ہوتی ہے جو بدعنوانی اور بددیانتی سے عاری ہو تو ملک و قوم کے لیے سود مند ثابت ہوتی ہے اگر اوائل عمری میں ہی بددیانتی بنیادوں میں رچ جائے تو بدعنوانی مافیاز تشکیل دے گی فورم نوجوانوں کی صلاحیتوں کو غیر نصابی سرگرمیوں میں شمولیت سے نکھارتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے لیگ میرٹ پر یقین رکھتی ہ

ے۔فورم کا مقصد نوجوانوں کو فلاحی سرگرمیوں میں شامل کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یوتھ لیگ مستقبل میں بھی نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔تقریب کی نظامت صدر پاکستان یوتھ لیگ حافظ علی رضا اور جنرل سیکرٹری تمکنت رؤف نے مشترکہ طور پر کی۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔سی بی سکول اور کوالٹی سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کیے اور حاضرین سے داد سمیٹی۔