135

پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تشخیص

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان میں کورونا کا کیلیفورنیا ویرینٹ بھی آگیا۔ملک میں کورونا سے متاثرہ کئی مریضوں میں کیلیفورنیا کا ویرینٹ بھی پایا گیا ہے۔کووڈ ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ تقریبا تمام ​ویکسین اس نئے ویرینٹ کے خلاف موثر ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیراسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن کے اہداف حاصل کرنا ضروری ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے اور آج یہ شرح 1.40 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں