130

پاکستان اور نیوزی لینڈ ون ڈے چار ہزار پولیس اہلکار تعینات

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان اور نیوزی لینڈ انٹر نیشنل کرکٹ سیریز کے لیے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات،4000 کے قریب افسران واہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے، 350کے قریب ٹریفک افسران وا ہلکارٹریفک ڈیوٹی سرانجام دینگے، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ضلعی پولیس و لیڈی پولیس سیکورٹی و گشت کے فرائض سرانجام دینگے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ انٹر نیشنل کرکٹ سیریز کے لیے راولپنڈی پولیس کی طرف سے موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، 4000 کے قریب افسران واہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے، 350کے قریب ٹریفک افسران وا ہلکارٹریفک ڈیوٹی سرانجام دینگے، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ضلعی پولیس و لیڈی پولیس سیکورٹی و گشت کے فرائض سرانجام دینگے، سٹیڈیم کے اطراف اور روٹ پر عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز کے علاوہ خصوصی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں،50سے زائد مقامات پر چیکنگ کے لیے خصوصی پکٹس بھی فرائض سرانجام دیں گی،جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشنز بھی کیے گئے ہیں، مشکوک افراد اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی، شائقین کرکٹ کو بائیو میٹرک چیکنگ،واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کرنے کے ساتھ ساتھ باڈی سرچ کے بعد اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی،کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کیلئے پارکنگ کے لئے الگ سے جگہ مختص کی گئی ہے، مختص جگہ کے علاوہ کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہ دی جائے گی، راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ کرکٹ میچ کے دوران بھی مستعدی سے فرائض سرانجام دے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں