جہلم(چوہدری عابد محمود‘عمیراحمدراجہ)جہلم حکومت کی جانب سے کھلے سگریٹ فروخت کرنے پر عائد پابندی کے باوجود دھڑلے سے آدھی ڈبی اور2/4 سگریٹ فروخت کرنے کا سلسلہ جاری، ذمہ داران خراٹے مارنے میں مصروف، ضلع بھر میں حکومتی رٹ بحال کرنا تو درکنارشہر سمیت ضلع بھر میں حکومتی رٹ چیلنج بن کر رہ گئی، حکومت کی جانب سے سگریٹس کی قیمتیں بڑھانے اور آدھی ڈبی کی فروخت کو ختم کرنے کے باوجود بھی سگریٹ نوشی میں کمی نہ آسکی، حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پرعائد پابندی کے باوجود سگریٹ نو شی دھڑلے سے جارہی ہے، حکومت کی جانب سے سگریٹ کی فروخت کے حوالے سے قانون وضع کیا جا چکا ہے اس پر بھی عمل درآمد نہیں کروایا جا رہا، حکومت کی جانب سے قائم کی جانے والی ٹاسک فورس اور نگران کمیٹیاں بھی کہیں نظر نہیں آتیں اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت عائد پابندی پر عملدرآمد کروانے کے لئے قائم کی گئیں کمیٹیوں کو متحرک کرے اور نصف ڈبی 2/4 سگریٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نوجوان نسل کو سگریٹ کے نشے کی لعنت سے بچایا جا سکے۔
144