105

ٹیکسلا‘تیزرفتارڈمپرنے موٹر سائیکل سواروں کوکچل دیا ایک جانبحق دوسرا زخمی

ٹیکسلا‘ تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا حادثے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی تفصیلات کے مطابق مون شاپنگ مال جی ٹی روڈ ٹیکسلا کے سامنے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا حادثے میں 35 سالہ اسد ولد گوہر جاں بحق جبکہ زوہیب ولد گوہر زخمی ہو گیا حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122کی دو ایمبولینسیں اور ریسکیو وہیکل موقع پر پہنچی عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جانبحق شخص کی نعش ڈمپر کے ٹائر میں پھنسی ہوئی تھی اسے ریسکیو آپریشن کے بعد نکالا گیا،جبکہ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد واہ جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں