مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ٹیلی کام کمپنیوں کی لاقانونیت کی انتہا کردی ٹیکسوں کے علاوہ پیکجوں میں آئے روزمن مرضی کے اضافہ کرنے لگے جس سے صارفین شدیدپریشانی سے دوچارہیں،عوامی حلقوں اورصارفین نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) اوردیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موبائل صارفین کی مشکلات کو کم کرنے اورموبائل کمپنیوں کو من مرضی سے نرخوں میں اضافے کو فوری روکاجائے اوراس سلسلے میں ایک مکمل ضابطہ بنایاجائے تاکہ مہنگائی کے اس طوفانی دور میں عوام اس بنیادی ضرورت سے محروم نہ ہوسکیں ان کاکہنا ہے اگر موبائل کمپنیوں کو آئے د ن نرخوں کے اضافے کوروکنے کیلئے کاروائی نہ کی گئی تو عوام مجبوراً اضافہ کرنے والی موبائل کمپنیوں کے کنکشن بندکردینگے۔
75