ٹورازم ہائی وے کہوٹہ فیز پہ اوور سپیڈ کی وجہ سے حادثات بڑھنے لگے ، درجنوں افراد زخمی ، ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی
گزشتہ ایک ماہ کے دوران لاتعداد بائیکرز حادثات کا سبب بنے۔ نئی روڈ ہونے کیوجہ سے ون ویلنگ بھی معمول بن گیا جو اپنی کیساتھ ساتھ دوسروں کی بھی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ زیادہ حادثے موٹر سائیکل سواروں کو تیز رفتاری اور رات کو لائٹ نہ ہونے کیوجہ سے پیش آئے۔ ٹورازم ہائی وے کے ڈیزائن اور انجیئرنگ میں نقائص پہلے ٹریفک پولیس پنجاب کی طرف سے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور کمشنر راولپنڈی کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔
207