351

ٹرک ڈرائیوروں کو مین شاہراہ پر ریس لگانا مہنگا پڑ گیا

کلر سیداں (راجہ سعید،نمائندہ پنڈی پوسٹ) مین شاہراہ پر دو لوڈر ٹرکوں نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں ریس لگا دی جنہیں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز نے تعاقب کر کے قابو کر لیا اور پولیس طلب کر لی۔بیٹ انچارج عادل منیر جو کلر سیداں بائی پاس پر ڈیوٹی پر موجود تھے کہ دو عدد ہینو ٹرکز جن میں سیمنٹ اور پھٹے لوڈ ہوئے تھے نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں خطرناک طریقے سے ریس لگا رکھی تھی جنہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا مگر انہوں نے رکنے کی بجائے رفتار کو اور تیز کر لیا جس پر بیٹ انچارج نے باامداد ہمرائیاں ٹریفک وارڈنز تعاقب کر کے چوکپنڈوری کے قریب انہیں روک لیااور پولیس طلب کر لی جس کے بعد دونوں ڈرائیوروں جعفر حسین سکنہ لاوہ اور رضا حسین سکنہ حطار کو گاڑیوں سمیت پولیس کے حوالے کر دیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں