اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جعلی ڈگریوں کے ذریعے وکالت کرنے والے وکلاء کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا .جعلی ڈگری رکھنے والے وکلاء کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر.درخواست ایڈوکیٹ سردار محمد یعقوب مستوئی نے دائر کردی .وکالت ایک عظیم پیشہ ہے مگر کچھ لوگ جعلی ڈگریوں کی آڑ میں اس پیشے کو بدنام کررہے ہیں،وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل کو کئی بار خط لکھا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی.جعلی ڈگری رکھنے والوں کی وجہ سے دیگر وکلاء بھی تذبذب کا شکار ہیں، وکلاء اور وکالت کی ساکھ کی بحالی کے لیے جعلی ڈگریاں رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ عدالت جعلی ڈگریوں کے خلاف کاروائی جبکہ بار کونسل کو وکلاء کی ڈگریاں ایچ ای سی سے چیک کرانے کے احکامات جاری کرے۔درخواست میں اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار، اسلام آباد بار، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور اسلام آباد بار کونسل کو فریق بنایا گیا
210